محمد تسکین
بانہال // منگل اور بُدھ کی درمیانی رات سے سے بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری تھا تاہم بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جاری معمول کے ٹریفک میں کوئی خلل نہیں پڑا ۔ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باوجود شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کسی خلل کے بغیر جاری رہی اور بُدھ کی شام تک دو طرفہ مسافر ٹریفک ، ٹرکوں اور ایندھن بردار ٹینکروں نے اپنی اپنی مزنلوں کا سفر کیا تھا اور یہ سلسلہ شام تک جاری تھا ۔