Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بجلی کی قلت کادیہی عوام پرمنفی اثر فریاد

Towseef
Last updated: August 27, 2024 11:34 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

ارشاد احمد۔ پونچھ

ہندوستان میں بجلی کی قلت ملک کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں کو متاثر کرنے والا ایک سنگین مسئلہ ہے۔اس کی عدم دستیابی سے نہ صرف زندگی کی عام سہولیات متاثر ہوتی ہے بلکہ اس کا براہ راست اثر معاشرے کے مختلف شعبوں پر بھی پڑتا ہے۔آج بھی ہمارے ملک کے کئی ایسے دیہی علاقے ہیں جہاں لوگوں کو بجلی کی بہتر سہولیات میئسر نہیں ہے۔ان میں خطہ جموں کی تحصیل منڈی کے گاؤں بایلہ بھی ایک ہے۔ جہاں آج بھی لوگ بجلی کی بہتر سہولیات سے محروم ہیں۔ مقامی رہائشی عبد الصمد گذشتہ 75 سال سے گاؤں بایلہ میں رہ رہے ہیں۔ ان کے مطابق علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جس وقت ہمیں بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اسی وقت بجلی کو کاٹ لیا جاتا ہے۔ بجلی نہ ہونے سے صحت بھی متاثرہوتی ہے۔ ہسپتالوں میں ضروری آلات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے مریضوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے۔ اندھیرے میں پڑھنے سےبچوں کی بصارت اور دماغی صحت پر منفی اثر پڑرہا ہے۔ جس وقت رات میں بچے گھر میں خود پڑھائی کرتے ہیں ٹھیک اسی وقت بجلی چلی جاتی ہے۔ ہمارے پاس روشنی کے لئےکوئی دوسری سہولت موجود نہیں ہے۔ جیسے سولر لائٹ، انویٹر وغیرہ۔ہم سیل فون، یا لالٹین،مومبتی جیسی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔ آج کے دور میں بجلی کے بغیرزندگی گزارنا ممکن ہے؟ مقامی باشندہ عبد الکریم کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے صنعتوں اور کاروباری اداروں کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ کارخانوں میں پیداوار میں کمی ہے جس سے مزدوروں کی آمدنی متاثر ہوتی ہے۔ چھوٹے کاروباروں کو بھی اس بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بجلی کے بغیر ان کے کام ٹھپ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ زراعت کا شعبہ بھی بجلی کی قلت سے متاثر ہے۔ کسانوں کو آبپاشی کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کی پیداواری صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ بقول ان کے ہمارے گاؤں میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے آج تک بجلی کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ ہمارے گاؤں بایلہ سے تقریباً تین کلومیٹر کی دوری پر سُرما ڈھوک ہے جس میں ہم گرمیوں کے چھ ماہ گزارنے کے لئے جاتے ہیں وہاں پر بھی ہمیں بجلی کی بہت ضرورت ہوتی ہے لیکن آج تک نہ تو وہاں پر بجلی کے کھمبے اور نہ ہی ترسیلی لائنیں لگی ہیں۔ راشد لطیف جن کی عمر 25 سال ہے، ان کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے گھریلو زندگی بھی بری طرح متاثر ہے۔ بجلی کے بغیر لوگ گرمیوں میں پنکھے اور کولر جیسی ضروری اشیاء استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ اس کے علاوہ رات کے وقت گھروں میں روشنی کی کمی بھی سیکورٹی سے متعلق مسائل کو بڑھا دیتی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی سماجی کارکن ریحانہ کوثر کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی تو پورے پونچھ ڈسٹرکٹ میں ہے۔ لیکن منڈی تحصیل کے مختلف گاؤں بایلہ،فتحپور، کہنو، کلانی، سلونّیاں، ستھرا، گلی ناگ، تمرا وغیرہ شامل ہیں۔ان تمام گاؤں میں بیشتر اوقات بجلی نہیں ہوتی ہے۔وہیں جب ان گاؤں کے لوگ سٹور پرراشن لینے کے لئے جاتے ہیں تو وہاں کے گورنمنٹ سیل ڈیپو میں بجلی آتی جاتی رہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیپو کے اندر انگوٹھا لگانے والی مشین کی بیٹری ختم ہو جاتی ہے۔جس سے مشین پر انگوٹھا نہیں لگ پاتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ آج کل سب کچھ آن لائین ہو گیا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا کام نہیں ہو پاتا ہے۔ ان کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کو دوسرے دن پھر سے راشن لینے کے لئے آنا پڑتا ہے۔جس سے مزدور وں کا وقت برباد ہوتا ہے۔ بجلی کی قلت کے اس بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے تمام شعبوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے سولر انرجی، ونڈ انرجی اور ہائیڈرو پاور جیسے متبادل توانائی کے ذرائع کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کی بچت کے اقدامات کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ محدود وسائل کا صحیح استعمال کیا جا سکے۔بہرحال،بجلی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے جو عوامی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرتا ہے۔خصوصاً ملک کے دیہی علاقوں میں یہ ایک بہت سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے اور اسکیم کو جلد نافذ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ (چرخہ فیچرس)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?