عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سال رواں کے دوران گنڈ بل بٹوارہ سانحہ پیش آنے کے بعد بالآخر وہاں زیر تعمیر پل مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ پل پر 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور ایک ہفتے کے اند ر اس کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ۔طویل انتظار کے گنڈبل بٹوارہ پل پر تعمیراتی کام اپنے آخری مرحلے میں ہے ۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔سات آٹھ سال سے زائد عرصے سے جاری پل پر تعمیراتی کام بالآخر تکمیل کے قریب ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اس پل کو آمد رفت کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا ’’ نیا پل ہمارے روزمرہ کے سفر کیلئے ایک نمایاں بہتری ہو گا۔ یہ ایک طویل انتظار تھا ‘‘۔ایک مقامی شہری نے بتایا ’’ یہ پل انتہائی مددگار ثابت ہوگا، جیسا کہ پہلے، انہیں بٹوارہ تک پہنچنے کیلئے پاند ریٹھن کے راستے تمام راستے سفر کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ادھر حکام کا کہنا ہے کہ پل پر 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس کو کھول دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اپریل میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک متوفی کی لاش کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔
جنگلی جانوروں کے حملے میںماور میں کمسن زخمی