عظمیٰ نیوز سروس
جموں// پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس طرف سے داخل ہونے کے بعد ایک پاکستانی دراندازی کو پکڑا گیا۔ سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہاسے سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کے ساتھ چکن دا باغ کے قریب علاقے سے حراست میں لیا۔حملہ آور کی شناخت اظہر کے نام سے کی گئی ہے، اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ادھرسیکورٹی فورسز نے جمعرات کی شب علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ ضلع کی سرحدی پٹی میں تلاشی مہم شروع کی۔حکام نے بتایا کہ دو افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے ضلع کے جندور بیلٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی مہم جاری تھی۔