جموں/عظمیٰ نیوز سروس/ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ووشو کے سپورٹس ڈسپلن میں انڈر 19 سال عمر گروپ کے لڑکوں/لڑکیوں اور تمام عمر گروپوں (اے اے جی(بوائز/لڑکیوں کے لیے فینسنگ کے ضلعی سطح کے انتخابی ٹرائل یہاں ایم اے ایم اسٹیڈیم میں شروع ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈوگرہ گرائونڈ جموں میں انڈر 19 سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ہینڈ بال میں بھی ٹرائلز منعقد کیے گئے۔ان ٹرائلز کے آسانی سے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئےYSSکے ذریعے عہدیداروں، کنوینر اور دیگر تکنیکی عہدیداروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سلیکشن ٹرائلز یش پال شرما، وشال ملہوترا اور انیل شان کی ماہرانہ رہنمائی سے کرائے جا رہے ہیں۔ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈسٹرکٹ جموں و کشمیر کا مقصد ایسے اقدامات اور تقریبات کے ذریعے نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ، ٹیم ورک اور بہترین کارکردگی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔