عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
شکاگو// امریکہ کی نائب صدر اور صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے پہلی بار ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں شرکت کی اور وعدہ کیا کہ یہ ایک زبردست ہفتہ ہونے والا ہے ۔ سپوتنک کے ایک نامہ نگار نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ ہیرس شکاگو کے یونائیٹڈ سنٹر میں اپنے وفدے کے پہنچنے کے ایک سے زائد گھنٹے کے بعد منچ پر آئیں۔ انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں وعدہ کیا کہ”یہ ایک بہت اچھا ہفتہ ہونے والا ہے ،” ۔محترمہ ہیرس نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کچھ دیر بعد اسٹیج پر آئیں گے اور تقریر کریں گے ۔کملا ہیرس نے 4 ستمبر کو مباحثے سے انکار کر دیا ہے ، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ ان پر برس پڑے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کملا ہیرس کے اس رویے سے میں حیران نہیں ہوں، انھیں اپنا دفاع کرنا مشکل لگ رہا ہے اس لیے مباحثے انکار کیا۔پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیرس منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی، ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کی جگہ ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے امریکہ میں بغاوت کی ہے ۔ٹرمپ نے کہا ہیرس کو ہرانا میرے لیے آسان ہے ، صدر منتخب ہوا تو امریکی اسٹیل ملز کی نجکاری روک دوں گا، اور کملا ہیرس کی نام نہاد پاور پلانٹس بند کرنے کی پالیسی بھی ختم کردوں گا۔واضح رہے کہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن جاری ہے ، جس میں ہزاروں لوگ شریک ہیں، سابق امریکی خاتون اوّل ہلیری کلنٹن نے اپنے خطاب میں اس عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکا کی سینتالیس ویں صدر کاملا ہیرس ہوں گی۔