عظمیٰ نیوز سروس
جموں// قانونی کارروائی کو ہموار کرنے کے اقدام کے طور پر، حکومت جموں و کشمیر نے ہائی کورٹ کی سرینگر ونگ میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ کی اپیلوں سے نمٹنے کیلئے لا افسران کی موجودہ تقسیم کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ قانون و انصاف کی جانب سے گورنمنٹ آرڈر نمبر 14245-JK(LD) میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے، یہ حکم دیا گیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ کے مقدمات جموں کی معزز ہائی کورٹ کے سرینگر ونگ کے سامنے مذکورہ حکومتی حکم نامے کے تحت پہلے سے طے شدہ عدالتی تقسیم کے مطابق لا آفیسرز کے پاس رہیں گے۔