عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے ساتھ لگنے والے علاقے میں چین کے جنگلی بیل بھٹکتے دیکھے گئے ہیں، جن کی تعداد 40کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ہندوستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ رہنے والے کسانوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے جانوروں، خاص طور پرجنگلی بیلوں کی واپسی کو آسان بنانے کے لیے ایک جامع طریقہ کاربنائے، جو ان کے بقول سرحدوں کے دونوں طرف بھٹکتے رہتے ہیں۔ایک سیاست دان اور لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے سابق ایگزیکٹو کونسلر کونچوک اسٹینزین نے کہا کہ یہ جنگلی بیل، جن کی تعداد 40 تک ہے، ہندوستانی علاقے وادی زومولنگ ڈیمچوک میں پائے گئے تھے۔اسٹینزین نے کہا کہ بیلوں کو اب ڈیمچوک گائوں کے لوگ پال رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل ہندوستانی جانب سے بھی لوگ اپنے یاک کھو گئے تھے، لیکن انہیں ابھی تک واپس نہیں ملا۔