عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// عیدگاہ، سرینگر میں پیر کی دل کا دورہ پڑنے سے ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار، جو مبینہ طور پر ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کا پی ایس او تھا، پیر کی صبح عید گاہ، سرینگر کے سیدا پورہ میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدکہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔