عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں میں ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو متاثرہ نے شہر کے مضافات میں واقع چھنی ہمت پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کے بعد دونوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔