Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالم

سید غلام رسول غیور اندرابی ایک ہمہ جہت شخصیت مختصر خاکہ

Towseef
Last updated: August 16, 2024 11:33 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

رضوان رشید کھانڈے

سید غلام رسول غیور اندرابی ۲۲ ؍اگست ۱۹۴۲ ؁ ءکو ضلع پلوامہ کے ایک مشہور گاوں رتنی پورہ میں پیدا ہوے۔غیور صاحب ایک اعلی پایہ کے مفکر،مدبر،ماہر تعلیم،مذہبی سکالر،سیاستدان اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔اس کے علاوہ آپ ایک باضمیر صحافی اور قلمکار بھی تھے۔پروفیسر رحمان راہی نے انھیں صوت کشمیر کا لقب دیا ہے۔اردو،انگریزی،اور فارسی زبان پر دسترس ہونے کے ساتھ ساتھ عربی زبان سے بھی آشنا تھے۔غیور صاحب عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور دینی و دنیاوی علم و تواریخ پر انھیں پورا عبور حاصل تھا۔غیور صاحب اولیاء کرام کے مشن کے علمبردار اور فلسفہ تصوف کے دلدادہ تھے۔علامہ اقبال علیہ رحمہ اور امام غزالی علیہ رحمہ سے بےحد متاثر تھے۔غیور صاحب ایک شعلہ بیاں مقرر بھی تھے۔انھوں نے اپنی عمر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی تھی۔غیور صاحب اعلی تعلیم یافتہ ہونے کی بنا پر دیگر سیاستدانوں سے بالکل منفرد تھے۔آخرکار ۲۲ ؍اکتوبر ۲۰۰۵ ؁ ءکو غیور صاحب نے جام شہادت نوش کیا۔بقول میر تقی میر ؔ ؎

گور کس دل جلے کی ہے یہ فلک
شعلہ اک صبح یاں سے اٹھتا ہے

غیور نے اپنی شاعری کی ابتدا کشمیری رباعیات سے کی۔غیور کے کلام کے دو اردو مجموعے ’’رزم گاہ حیات‘‘ اور’’سنگ و سمن‘‘ کے نام سے شایع ہوچکے ہیں۔اس کےعلاوہ کشمیری نعتوں کا مجموعہ’’ڈآلی‘‘ اور ایک کتاب’’فکری زاویے نثری خاکے‘‘ منظر عام پر آچکی ہیں۔غیور کی کتاب سنگ و سمن کی اکثر غزلیں چھوٹی بحر میں ہیں۔زبان میں شیرینی اور روانی پایی جاتی ہے۔شاعر نے بے ڈھنگ لفظی ترکیبوں کا استعمال نہیں کیا ہے۔غیور کے بیشتر اشعار انقلابی نوعیت کے ہیں ۔سنگ و سمن پر تبصرہ کرنے والوں نے ان اشعار کو نظر انداز کیا ہے۔کشمیر کے بیشتر اردو شعرا کے کلام کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے یہی اخذ کیا کہ ان کے اندر انقلابی شاعری کا فقدان ہے۔جبکہ غیور کے یاں اکثر شعروں میں حبیب جالب کی شاعری کا رنگ نمایاں ہے۔ان کے بعض شعروں میں تلوار جیسی کاٹ موجود ہے۔چند اشعار ملا حظ فرماے

سر دار بھی عاقبت ہے سنورتی
نہ الزام دو بےنیازوں کو یارو

ترتیب بھی میںدے نہ سکا آرزئوں کو
یہ درد بھی کچھ اور تھا زخم جگر کا

ہم کو کہاں فرصت ہے کہ ہم اپنی خبر لیں
مانوس چمن ہوکے بھی محروم چمن ہیں
آشوب شہر میں مرا قاتل حسین تھا
اور اس کی آبرو کی جواں داستاں ہوں میں

اگر لالے کے دل میں داغ ہے احساس فرقت کا
اسے صحن چمن میں ہی وہی خونیں قبائیں دو

تقدیس عشق کرتے ہیں نیلام بولہوس
ڈھونڈیں کہاں خلوص محبت شعار کو

بہت ساری مثالیں اور بھی ہیں لیکن مضمون کو طول دینے کی بنا پر ان ہی شعروں پر اختصار کرتا ہوں۔میرے ایک بزرگ استاد اسداللہ اسد نے کیا ہی لاجواب خراج عقیدت غیور صاحب کو پیش کیا ہے۔
اَز رفتن غیور دل رنجور شُد
ہایِ اُز بزمِ ادیبان دور شُد
آن سخن سنجی و اُستادِ ذہین!
وایِ اَز دستِ اجل مجبور شُد
رابطہ ۔7051832663

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
پونچھ کے ساوجیاں گگریاں علاقوں میں تلاشی مہم سرحدپار رابطے کا شبہ ،مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے،1گرفتار
پیر پنچال
راجوری لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد مخالف آپریشن دوسرے روز بھی جاری بارات گلہ کیری میں دراندازی کی کوشش ناکام، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن تیز
پیر پنچال
نوشہرہ کے سیری بلاک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا مقامی لوگوں نے گرڈ اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ دہرایا
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

فوٹو گرافی اورمسلم معاشرے! | خوف، فہم اور خیر مقدم معلومات

June 15, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

ذہنی تنائو آنتوں کی بیماریوں کا جنم داتا

June 15, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کائنات کا پھیلاؤ کیسے ہورہا ہے؟! | سائنسدان اس رازکا اندازہ لگانے سے قاصر نظامِ قدرت

June 15, 2025
کالممضامین

ایران پر اسرائیل کا غیر متوقع حملہ ندائے حق

June 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?