یو این آئی
نئی دہلی//اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر عالمی مقابلوں کو منعقد کرنے کی صلاحیت ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کی اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔مودی نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پراپنے خطاب میں کہا، 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کرنا ہندوستان کا خواب ہے، ہم اس کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ مودی نے پیرس اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ہندوستانی دستے سے بات چیت کی اور ان کے تجربات کو سنا۔
انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی چیمپئن ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، خواتین نشانے باز منو بھاکر، سربجیت سنگھ اور سواپلن کسالے وغیرہ سے ملاقات کی۔ اس دوران ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی ہاکی اسٹکس، پی آر سریجیش کی جرسی اور اپنے تمغے دکھائے۔ خاتون شوٹر منو بھاکر نے وزیراعظم کو اپنا پستول اور میڈل دکھایا۔ اس کے ساتھ سربجیت سنگھ اور سواپلن کسلے نے بھی وزیراعظم کو اپنے تمغے دکھائے۔انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی چیمپئن ہے۔ “حکومت ہند کھیلوں کی حمایت جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اعلی معیار کے کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے۔”