ایجنسیز
نئی دہلی//جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز’ مورنے مورکل ‘کو ہندوستانی ٹیم کا نیا بائولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بدھ کو کہا، ہاں، مورنے مورکل کو سینئر ہندوستانی مردوں کی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔39 سالہ مورکل نئے چیف کوچ گوتم گمبھیر کی بنیادی پسند تھے۔ انہوں نے لکھن سپر جائنٹس میں ان کے ساتھ کام کیا تھا۔