عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// رائل اسپرنگ گالف کورس (آر ایس جی سی)نے یہاں آر ایس جی سی میں منعقدہ فور بال بیسٹ بال گالف ٹورنامنٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔ناک آئوٹ کی بنیاد پر پانچ دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 40 کھلاڑی شامل تھے اور کل 19 میچز کھیلے گئے۔ فائنل 13 اگست 2024 کو ہوا۔راجہ دانش امان اور ماجد خان کو فور بال بیسٹ بال گالف ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیا گیا۔مقابلہ سخت تھا جس میں کئی باصلاحیت گالفرز نے حصہ لیا۔ راجہ دانش امان اور ماجد خان نے اپنی بہترین کارکردگی اور مضبوط فوکس کے ساتھ شاندار جیت حاصل کی۔ دانش ایوب خان اور شفاعت سلطان کو شاندار کارکردگی پر رنر اپ قرار دیا گیا۔آر ایس جی سی کے سیکریٹری مفتی ایم فرید عود نے دانش امان اور ماجد خان کو ان کی شاندار جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور سپورٹس مین شپ متاثر کن ہے۔ٹورنامنٹ کو اختتام تک دلچسپ اور مسابقتی بنانے کے لیے تمام شرکا کو مبارکباد۔ آپ کی اسپورٹس مین شپ اور مسابقتی جذبے نے ایونٹ میں بہت اضافہ کیا۔