عظمیٰ نیوزسروس
چنانی//مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چنانی میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا، موبائل ٹیلی میڈیسن مصنوعی ذہانت سے چلنے والی سروس “ڈاکٹر آن وہیلز” کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی سٹارٹ اپس اور خواتین سیلف ہیلپ گروپس کی طرف سے لگائی گئی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔جتندر سنگھ نے کہا کہ دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن نہ صرف خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو ان کی روزی روٹی بڑھانے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے بلکہ مقامی نوجوانوں کے لیے خود روزگار کے مواقع کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ وہ جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کی تحصیل چنانی کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں منعقدہ این آر ایل ایم پر ایک نمائش کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔وزیر نے کہاکہ اس مشن کے ذریعے منسلک خواتین سیلف ہیلپ گروپ خود ہی آتم نربھربن گئے ہیں اور دوسری خواتین اور نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔بعد میں، ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور-کٹھوعہ۔ڈوڈہ لوک سبھا حلقہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں بات کی اور کہاکہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکیں اور شاہراہیں تیز رفتاری سے تعمیر کی جا رہی ہیں جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنانا ہے اور سفر کا وقت کم کرناہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا “لکھن پور-بنی-بسوہلی-ڈوڈہ سے نئی قومی شاہراہ، جب مکمل ہو جائے گی، رابطے کو فروغ دے گی اور سفر کی آسانی میں اضافہ کرے گی‘‘۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اسی طرح گوہا-کھیلینی-کھنبل قومی شاہراہ جو چنانی۔سدھ مہادیو۔کھیلینی۔چھاترو۔کھنبل کو جوڑتی ہے، سطحی نقل و حمل کا متبادل راستہ فراہم کرے گی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’مودی حکومت دیہی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے پچھلے دس سال کے فوائد کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔‘‘اس موقع پر مرکزی وزیر نے ‘آروگیہ-ڈاکٹر آن وہیلز ایمبولینس موبائل ٹیلی میڈیسن سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفت ٹیلی میڈیسن سٹارٹ اپ اقدام کا مقصد دور دراز کے دیہاتوں کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ موبائل ایمبولینس کے کام کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ “مریض کے معائنے اور نسخہ فراہم کرنے کی پوری مشق تقریباً 45 منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے، جو کہ معمول کے مطابق عمل کے دوران، اگر ہسپتال میں مریض کا جسمانی معائنہ کرانا پڑتا ہے تو اس میں دن لگ سکتے ہیں۔اب ایک مریض اپنا طبی مسئلہ اپنی مادری زبان میں بیان کر سکتا ہے اور ڈاکٹر آن وہیلز مریض کو اسی زبان میں جواب دیتا ہے‘‘۔بعد ازاں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک عوامی دربار منعقد کیا جس کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی شکایات کا اظہار کیا اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے اپنے مطالبات پیش کیے۔بہت سی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع سطح کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے مسائل اور مطالبات پر تیزی سے توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ خود گزشتہ چند ہفتوں سے ایسے عوامی درباروں میں شہریوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ ان کے جلد از جلد ازالے اور حل کو یقینی بنایا جا سکے۔قبل ازیں، اپنی آمد پر، مرکزی وزیر نےمصنوعات کی نمائش کرنے والے مختلف محکموں کے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول، چنانی کے احاطے میں ایک پیڑ ما ںکے نام پہل کے حصے کے طور پر ایک پودا بھی لگایا۔