عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//آرینز فارمیسی کالج راج پورہ، چنڈی گڑھ کے طلباء نے مہاراجہ رنجیت سنگھ پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی، بھٹنڈہ کے تحت آرینز کے ذریعہ منعقدہ بی فارمیسی فائنل سمسٹر امتحان میں کالج کا نام روشن کیا۔بی فارمیسی میں آٹھویں سمسٹر کے امتحان میں ہرتیک سیٹیا نے 8.55 ایس جی پی اے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طارق احمد ملہ اور ترویندر کور نے8.09 ایس جی پی اے کے ساتھ دوسری پوزیشن اور طارق احمد وانی اور انیشا شرما نے7.91 ایس جی پی اے نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر جے ایس بدھن، پرنسپل، آرینس کالج آف فارمیسی نے طلباء اور فیکلٹی کو سخت محنت کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آرینز کے طلباء نہ صرف تعلیمی بلکہ کھیلوں، اختراعات، ثقافتی میدانوں میں لڑکوں کے ساتھ اچھا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس طرح کے تعلیمی نتائج مزید والدین کو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بھیجنے کی ترغیب دیں گے۔