نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا سے فون پر بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ اس دوران مسٹر مودی نے خیریت دریافت کی اور ایڈکٹر کا مسئلہ بھی دریافت کیا۔ وزیر اعظم نے نیرج کی ماں کے کھیل کے جذبے کی تعریف کی۔ مودی نے فون پر چوپڑا کی کامیابی اور لگن کی تعریف کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ نیرج چوپڑا ایک عظیم انسان ہیں، انہوں نے بار بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہندوستان بہت خوش ہے کہ وہ ایک اور اولمپک کامیابی کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔ چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ وہ لاتعداد ایتھلیٹس کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے ۔یاد رہے کہ ان مقابلوں میں پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے پاکستان کے ارشد ندیم 92.7میٹر کا تھرو لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس طرح سے ارشد نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔