حسین محتشم
پونچھ// جموں و کشمیر محکمہ ایکسائز نے پونچھ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز انڈر 14 کرکٹ میچ کی مشترکہ میزبانی کی۔ اس تقریب کا مقصد کلین انڈیا گرین انڈیا، سوچھتا پکھواڑا، اور کھیلوں کے لئے منشیات کو نہیں کہنے کے اقدامات کو فروغ دینا تھا۔ میچ میں راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب اور احساس کرکٹ کلب کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب نے فتح حاصل کی۔ اس موقع پر محکمہ ایکسائز پونچھ-راجوری کے ای ٹی او، محکمہ ایکسائز پونچھ کے انسپکٹر عارف کے علاوہ مولوی فرید ، امتیاز سلاریہ_ پرویز ملک آفریدی اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ راہل ڈریویڈ کرکٹ کلب کے اعجاز ملک اس دوران کمنٹری کر کے شائقین کو متاثر کیا، جبکہ سید طلعت وسیم نے باریک بینی سے اسکورنگ کی۔ اس دوران نہ صرف نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ اس کا مقصد صفائی، سبز اقدامات اور منشیات کے استعمال پر کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اہم پیغامات پھیلانا تھا۔