عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز اور مقامی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر جمعرات کو دوسرے دن بھی تلاشی مہم جاری رکھی جب ایک 19 سالہ لڑکا جموں کے ادھم پور ضلع میں ددھر کے مقام پر ندی میں بہہ گیا۔مقتول کی شناخت ونش راج ولد دیپ سنگھ ساکنہ راؤنڈ ڈومیل ادھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شام دودھر کے مقام پر دوستوں کا ایک گروپ ندی میں نہا رہا تھا کہ ان میں سے ایک بہہ کر ڈوب گیا۔بدھ کی شام حکام نے ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا تھا جو منگل کو مسلسل دوسرے دن میں داخل ہوا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔
ادھم پورمیں نوعمر لڑکاغرقاب
