جولائی میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.82 لاکھ کروڑ

Mazar Khan
1 Min Read

یو این آئی

نئی دہلی// رواں مالی سال میں جولائی کے مہینے میں گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 1.82 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے، جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کے 1.65 لاکھ کروڑ روپے کی جی ایس ٹی آمدنی کے مقابلے 10.3 فیصد زیادہ ہے۔
جی ایس ٹی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے آج جاری کردہ ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں ریفنڈ کے بعد خالص جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 165793 کروڑ روپے رہا، جو جولائی 2023 میں 144897 روپے کے خالص کلیکشن سے 14.4 فیصد زیادہ ہے۔
جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں کل ملاکر جی ایس ٹی کی وصولی 182075 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ٹی 32386 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 40289 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 96447 کروڑ روپے ہے، جس میں درآمدات پر جمع کیے گئے 47009 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ 12953 کروڑ روپے جی ایس ٹی معاوضہ ٹیکس کے طور پر، جس میں درآمدات پر جمع کیے گئے 1029 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔

Share This Article