عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے حبہ کدل علاقے میں بدھ کو ایک لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک 18 سالہ لڑکی نے حبہ کدل کے مقام پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر بچاو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ دوشیزہ کے اس انتہائی قدم کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹ لیتے معاملے کی چھان شروع کر دی ہے۔