یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کی سڑکوں پر حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ برابر جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ ضلع کے لال چک علاقے میں گذشتہ شب ایک سڑک حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لال چک میں منگل کی شام دیر گئے ایک نا معلوم گاڑی نے ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK08H – 3541 کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت اومیش مکھیا جبکہ زخمی کی شناخت اومیش رام کے طور پر کی گئی ہے دونوں کا تعلق بہار سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زخمی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔