سیاحتی شعبے میں خواتین کی نمائندگی

Mir Ajaz
1 Min Read

 عظمی ٰ نیوز سروس

سرینگر// محکمہ سیاحت کے زیراہتمام کل یہاں ٹور آپریٹروں کے لیے 11 روزہ خواتین پرینر شپ ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہوا۔ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر راجا یعقوب کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد خواتین کو پیشہ ورانہ ٹور آپریٹروں کے طور پر ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرکے بااختیار بنانا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم ڈاکٹر منتاشا بنتی راشد نے سیاحت کے شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اسسٹنٹ جنرل منیجر، SIDBI، عادل احسن نے خواتین کاروباریوں کی مدد کے لیے مختلف اسکیموں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی اور جموں و کشمیر سے 100 خواتین ٹور گائیڈوںکے لیے آنے والے تربیتی پروگرام کے بارے میں بھی بتایا۔تربیتی پروگرام نے سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ اور گاندربل سے منتخب کیے گئے 15 امیدواروں کو راغب کیا۔

Share This Article