عظمیٰ نیوز ڈیسک
ترواننت پورم// کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے اورسینکڑوںلوگ اس کی زد میں آ گئے۔ لوگوں کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 106ہو گئی ہے، جس میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ نصف شب کے بعد تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ اس کے بعد صبح تقریباً 4۔10 بجے ایک اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کیرالہ کے چیف سکریٹری وی وینو نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ تقریباً 2-3 بار ہوئی۔ زخمی ہونے والے 16 افراد کو میپاڈی، وائناڈ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین بھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تمام ممکنہ امدادی کارروائیوں کو مربوط کیا جائے گا، جیسے ہی اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوا، سرکاری مشینری نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریاست کے تمام سرکاری ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ آج ریاستی وزیر موقع کا دورہ کر سکتے ہیں۔حادثے کی شدت کے پیش نظر فوج سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی گئی، جس کے بعد چار دستے متحرک کر ہو گئے۔ ان میں 122 انفنٹری بٹالین (علاقائی فوج) کے دو دستے اور کنّور میں ڈی ایس سی سینٹر کے دو دستے شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے لیے اب تک تعینات فوجیوں کی کل تعداد 225 کے قریب ہے، جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔
مودی اورشاہ نے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا، راہل،کھڑگے اور پرینکا گاندھی کا اظہار رنج
عظمیٰ نیوز ڈیسک
ترواننت پورم//وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے کے حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے۔کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مٹی کے تودے گرنے سے جانی نقصان پر دکھ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا’’وائناڈ کے کچھ حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جو زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے دعاگو ہیں۔ تمام متاثرہ لوگوں کی مدد فی الحال جاری ہے اور جاری ہے‘‘۔ وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرکز سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین سے بات کی اور وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں معلومات لی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔وزارت داخلہ نے منگل کو کہا کہ شاہ نے وجین سے ٹیلی فون پر بات کی اور حادثے کے بارے میں تفصیلی معلومات لی۔ وزارت نے کہا ہے کہ مسٹر شاہ نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کو بحران کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وائناڈ ضلع میں میپاڈی کے قریب پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 10 افراد کی موت ہو گئی اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔کانگریس رہنما راہل گاندھی نے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ’’میں وائناڈ وائناڈ میپاڈی کے قریب بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے بہت افسردہ ہوں‘‘۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا “جو پھنسے ہوئے ہیں، انہیں جلد ہی بحفاظت نکال لیا جائے گا‘‘۔راہل نے کہا’’میں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور وائناڈ کے ضلع کلکٹر سے بات کی ہے، جنہوں نے مجھے بتایا کہ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ میں نے ان سے تمام ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کو یقینی بنانے، ایک کنٹرول روم قائم کرنے اور امدادی سرگرمیوں کیلئے ضروری کام کرنے کو کہا‘‘۔کیرالہ کے وزیر اعلی کے دفتر نے کہا ہے کہ ہیلپ لائن نمبر جاری کر دئے گئے ہیں اور فضائیہ کو ریسکیو آپریشن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ سی ایم او نے کہا’’ویاناڈ میں بھاری بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ محکمہ صحت، قومی صحت مشن نے کنٹرول روم کھول دیا ہے۔ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 اور ایک اے ایل ایچ روانہ ہو گیا ہے‘‘۔کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں فائر ڈپارٹمنٹ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں بھی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔