عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// جھارکھنڈ میں ہاوڑہ-ممبئی ایکسپریس ٹرین کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں دو مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سمیت حزب اختلاف کے کئی لیڈروں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ممبئی-ہاوڑہ میل حادثے پر ردعمل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، “ایک اور مہلک ٹرین حادثہ! جھارکھنڈ کے چکردھر پور ڈویژن میں آج صبح ممبئی-ہاؤڑہ میل پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے‘‘۔ممتا لکھتی ہیں، ’’میں سنجیدگی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ کس طرح کا گورننس سسٹم ہے؟ تقریباً ہر ہفتے ڈراؤنے خوابوں کا یہ سلسلہ، ریلوے کی پٹریوں پر اموات اور لوگوں کا زخمی ہونا، یہ کب تک برداشت کیا جا سکتا ہے؟ کیا حکومت ہند کی اس بے رحمی کی کوئی انتہا نہیں ہے؟!‘‘ انہوں نے لکھا، ’’میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے‘‘۔وہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، ’’یہ حکومت ریلوے حادثات پر ریکارڈ بنانا چاہتی ہے۔ حکومت نے پیپر لیک میں ریکارڈ بنایا اور اب ریلوے حادثات (پر بنانے کا ارادہ ہے!) حکومت صرف بڑے دعویٰ کرتی ہے۔