عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں ضلع سطح کے 17سالہ کھلاڑیوں کے لئے والی بال اور کبڈی کے ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا۔ٹورنامنٹ کی رسم افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے انجام دی۔ اس موقعہ پر موجود ڈی وائی ایس ایس او مول چند نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے بتایا اس ٹورنامنٹ میں مختلف اکیس زون کے سکولوں سے آئے ہوئے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل زونل سطح کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں کامیاب کھلاڑیوں کو ضلع سطح کے ٹورنامنٹ میں موقع دیا جا رہا ہے یہاں کامیاب ہونے والے کھلاڑی ریاستی سطح پرہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز والی بال میچ میں بفلیاز زون نے فتح حاصل کرتے ہوئے کنوئیاں زون کو 2-1 سیٹس سے شکست دی۔کبڈی ایونٹ میں مینڈھر زون نے ننگالی زون کو 10 پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔یہ مقابلے اگلے پانچ روز تک جاری رہیں گے جس کی اختتامی تقریب 3 اگست کو ہوگی۔