عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں کے سانبہ ضلع میں پولیس نے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے باوجود کرایہ داروں، باہر کے لوگوں کی معلومات فراہم کرنے میں ناکامی پر مکان مالکان کے خلاف گیارہ مقدمات درج کیے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں گھر، زمین کے مالکان کے خلاف ڈی ایم کے حکم زیردفعہ163بھارتیہ ناگرک تحفظ ساہنتا کی خلاف ورزی کرنے کے لیے گیارہ کیس ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں جو ضلع بھر میں رہنے والے کرایہ داروں، باہر کے لوگوں کی تفصیلات ضلع پولیس سانبہ کو فراہم کرنے میں ناکام رہے۔پولیس کی جانب سے کرایہ داروں اور گھریلو مددگار کے طور پر رہنے والے باہر کے لوگوں کے لیے تصدیق کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مہم کے دوران، پولیس اسٹیشن سانبا میں پانچ، پولیس اسٹیشن گھگوال اور وجے پور میں بالترتیب بھارتی نیا سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت تین، تین معاملے درج کیے گئے۔پولیس نے درج مکان مالکان، زمین کے مالکان کی شناخت روی کمار ولد شمشیر سنگھ ساکنہ سنکی سانبہ، ویکا شرما ولد پورن چند ساکنہ بین کیمپ سانبہ، درشن لال ولد سائی داس ساکن سادھو سانبہ، مکھن سنگھ ولد کرنیل سنگھ ساکنہ سادھو سانبہ، بلوان سنگھ ولد امر سنگھ ساکنہ سادھو سانبہ، پریم ناتھ ولد کاکا رام ساکنہ ملانی راج پورہ، پنکج کمار ولد کستوری لال ساکنہ لالہ چک راجپورہ، لوتھل گپتا ولد بھادر چند ساکنہ راج پورہ، بج رام ولد پرتھوی راج ساکنہ شیو نگر وجے پور، سجتا رانی زوجہ شمشیر سنگھ ساکنہ وجے پور اور سریندر کورزوجہ جسونت سنگھ ساکنہ وجے پورکے طور پر کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع مجسٹریٹ سامبا نے پہلے ہی مالکان کو کرایہ داروں کی پولیس تصدیق کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں، پولیس نے مزید کہا۔پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سامبا پولیس اپنے شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے کرایہ داروں، گھریلو ملازموں کی مکمل تفصیلات اپنے قریبی تھانے کو فراہم کریں اور پولیس کی تصدیق بروقت کروائیں۔