عظمیٰ نیوز سروس
رام بن //وادی چناب کے سینئر صحافی و کشمیر عظمیٰ کے بیورو چیف چناب محمد تسکین وانی کے والد محمد افضل وانی کی وفات پر متعددصحافتی تنظیموں ،سیاسی و مذہبی تنظیموں اور لیڈران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن،انجمن ارود صحافت ،ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن ،جموں کی صحافتی تنظیموں اور ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن گول نے محمد تسکین وانی کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ صدر چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن نصیر احمد کھوڑا، ڈائریکٹر چناب ٹی وی سید ریاض اندرابی، سینئر صحافی فیاض احمد پانپوری،اشتیاق احمد دیو، سعداللہ رنگریز ،اشتیاق ملک بھلیسی ،عمر کھوڑا،فردوس کھانڈے ،رفیع چوہدری، محمد اصغر بٹ، عارف ملک، این ایچ ایم ایمپلائز یونین لیڈر فیضان ترمبو، لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ضلع صدر نیاز احمد راہی ،ایڈووکیٹ محمد ماجد ملک نے محمد افضل وانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد تسکین بانہالی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔اسی طرح ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن رام بن کے صدر و سینئر صحافی محمد تسکین وانی کے ولد محمد افضل وانی سکنہ بنکوٹ بانہال کے انتقال پر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن رام بن کے تمام ممبران کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی اور دینی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اس رنج زدہ موقع پر تمام صحافی بردران نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم فقید اخلاص و عمل کے پیکر، عزم و ارادے کے دھنی اور محبت و مروت و ایثار سے سرشار شخصیت کے مالک تھے ساری زندگی محنت و ایمانداری سے گذاری و انہوں نے وارثین، غم زدگان و سوگواران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔تمام صحافی بردران نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن تمام افراد دکھ کی اس گھڑی میں سینئر صحافی محمد تسکین وانی اور دیگر لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سب ڈویژن گول اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے لواحقین بالخصوص محمدتسکین وانی کے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس عطاء کرے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
سجاد شاہین بھی مغموم
پسماندگان سے تعزیت
عظمیٰ نیوزسروس
بانہال //نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سجاد شاہین نے بھی والد کے انتقال پر محمد تسکین وانی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں سجاد شاہین نے کہا کہ محمد افضل وانی بنکوٹ بانہال کی قابل احترام شخصیت تھیں اور انہیں علاقہ میں احترام کی نگاہوں سے دیکھاجاتا تھا۔انہوںنے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کرتے ہوئے محمد تسکین وانی اور دیگر پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔