سونا 6700 روپے سستا

Mir Ajaz
1 Min Read

نئی دہلی/عظمیٰ مانٹرنگ ڈیسک/سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔اگر تازہ ترین قیمت کی بات کریں تو جمعہ کی شام 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 68131 روپے تھی جب کہ 22 قراط سونے کی قیمت 62408 روپے تھی۔ جبکہ چاندی اس وقت 81271 روپے فی کلو ہے۔

 

Share This Article