عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// ادارہ کشمیر عظمیٰ سے وابستہ سنیئر صحافی اور وادی چناب کے بیورو چیف محمد تسکین وانی کے والد محمد افضل وانی کا طویل علالت کے بعد 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے مرحوم علیل تھے اور سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے تاہم ان دنوں ان کو گھر میں ہی رکھا گیا تھا جہاں پر انہوں نے آخری سانس لی۔
انہوں نے بتایا کک مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کی شام نو بجے آبائی گاوں بنکوٹ بانہال میں ادا کی جائے گی جس کے بعد جسد خاکی آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا جائے گا۔ جس کے بعد تعزیت پرسی کا سلسلہ شروع ہو گا جو پیر تک جاری رہے گا جبکہ منگل کو چہارم ہوگا۔
مرحوم کی وفات پر ادارہ کشمیر عظمیٰ کے چیف ایڈیٹر، ایگزیکٹیو ایڈیٹر، سب ایڈیٹر اور ادارتی شعبہ سے منسلک دیگر ساتھیوں نے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اہل خانہ بالخصوص محمد تسکین وانی کےساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحوم کےلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے۔