عظمیٰ نیوز سروس
جموں //بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی مختلف ترقیاتی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کے بعد جموں و کشمیر میں ایک نیا اعتماد اور امید پیدا ہوئی ہے۔کئی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے چگ نے وادی میں بدامنی پھیلانے کے لئے سرحد پار کی افواج کے ساتھ مل کر عبداللہ اور مفتیوں پر حملہ شروع کیا۔چگ نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کا ایک بڑا حصہ ہے اور ایک مرحلہ آ گیا ہے جب ایک نیا طلوع ہونے والا ہے۔موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے سابق وزرائے اعلیٰ عبداللہ اور مفتی کو عبرتناک شکست دے کر سبق سکھایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اعتماد اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا چاہیے۔چگ نے جموں و کشمیر میں خوف اور تشدد پھیلانے کی پاکستان کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان کو اپنا شیطانی کھیل نہیں کھیلنے دے گی۔بھاجپا سنیئر لیڈر نے عبداللہ، مفتی اور گاندھی نہرو خاندانوں پر خود غرض سیاست کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے جموں و کشمیر کے لوگوں کو جلتی ہوئی آگ میں جھونک دیاان کو سرحدی پار سرپرستوں کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چائیے ۔