عظمیٰ نیوز سروس
رام بن//نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت محکمہ سماجی بہبود رام بن نے گورنمنٹ ہائی اسکول دچھن میں کبڈی ٹورنامنٹ کاا ہتمام کیا۔ڈپٹی کمشنر، بصیر الحق چوہدری کی قیادت میں اورڈی ایس ڈبلیو ائو راہول گپتا کی زیر نگرانی میں منعقدہ اس تقریب کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور منشیات سے پاک مستقبل کو فروغ دینا تھا۔مقامی نوجوانوں اور طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ انسداد منشیات کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ٹورنامنٹ کو پرنسپل محمد اختر وانی اور پروگرام کے ناظم فیاض احمد میر نے تعاون فراہم کرتے ہوئے اس کی کامیابی اور ہموار انعقاد کو یقینی بنایا۔اس تقریب میں منشیات کی لت کے اثرات اور منشیات سے پاک زندگی کی اہمیت پر انٹرایکٹو سیشن بھی شامل تھا۔
دچھن ہائر سکینڈری سکول میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد