یو این آئی
نواکچوٹ// موریطانیہ کے دارالحکومت نواکچوٹ کے قریب سینکڑوں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ گیمبیا کی سمندری حدود ماریطانیہ کے ساحل کے قریب پیش آیا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا ہے کہ کشتی 300 سے زیادہ مسافروں کو لے کر اسپین جانے کیلئے افریقی ملک گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور 7 روز سمندر میں گزارنے کے بعد تارکین وطن کی کشتی 22 جولائی کو حادثے کا شکار ہوگئی۔مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک بحر اوقیانوس کی نقل مکانی کا راستہ عام طور پر اسپین جانے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطن استعمال کرتے ہیں جو دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے۔