یو این آئی
واشنگٹن// سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستدان ہیں، اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ میں امیگریشن پالیسیز پر جو کچھ ہوا، وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔ٹرمپ نے کاملا ہیریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستدان تھی۔اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔واضح رہے کہ نائب صدر کمالا ہیرس کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے رائٹرز، اپسوس سروے میں کہا گیا ہے کہ کملا ہیرس کو دو فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سی این این کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تین فیصد سبقت حاصل ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اقتدار کو اب نئی نسل تک منتقل کرنا چاہتا ہوں، ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔