Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کچھ کئے بغیر سب کچھ پالینا آسان نہیں غور طلب

Towseef
Last updated: July 24, 2024 11:22 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

ایمن علی

آج کے ڈیجیٹل دور میں ایسے نوجوانوں کی تعداد کم ہے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، اکثر نوجوان کچھ کیے بغیر سب کچھ پالینے کے خواہاں ہوتے ہیں، وہ کمائی کا ایسا ذریعہ چاہتے ہیں کہ منٹوں میں ترقی کے اعلیٰ درجے پر پہنچ جائیں۔ ایسے نوجوان حالات کی تلخی سے جلد گھبرا جاتے ہیں اوراس کا سامنا کرنے سے انکاری ہوتے ہیں۔ اقبال نے اپنےشاہین کو طلاطم خیز موجوں کے سامنے ڈٹ جانے والا دیکھنا چاہا لیکن افسوس آج کے نوجوان اس کے بالکل برعکس ہیں۔ گرچہ بعض کٹھن راہیں حوصلے پست کر دیتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ راہ سے فرار اختیار کر لیں۔
زندگی کی تلخ حقیقتوں کو قبول نہیں کر پاتےاور چھوٹی سے چھوٹی ناکامی پر دل برداشتہ ہوجاتے ہیں ۔ غالباًانہوں نے اپنے دماغ میں یہ بات بٹھا لی ہے کہ کچھ کرنے کی کوشش بے کار ہے کیوں کہ صلہ تو کچھ ملنا نہیں ، ہر وقت یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں آگے بڑھنے کے مواقع نہیں، نظام درست نہیں ، وغیرہ وغیرہ۔ یوں بہت اچھے کی تلاش میں جو ملتا ہے اُس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،نجانے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی تو نوجوان تھاجو سندھ فتح کرنےچلا تھا ،اس نے بھی تو حقیقت کا سامنا کیا تھا کیا، پھر آج کا نوجوان ایسا کیوں نہیں سوچتا۔ وہ کیوں سہل پسند ہے۔ وہ خوابی دنیا میں میں رہنا پسند کرتا ہے جہاں سب کچھ پالیتا ہے، مگر عملی دنیا میں خالی ہاتھ ہوتا ہے۔ ایسے میں وہ ترقی کرتےنوجوانوں کو دیکھ کر حسد کرنے لگتا ہے اور احساسِ کمتری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
ایک طرف ان کی سہل پسندی دوسری جانب ملکی حالات، خراب معیشت ، بے روزگاری، شدت پسندی، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی وغیرہ ایسے میں نوجوان جب یہ سارا منظر نامہ دیکھتے ہیں تو انھیں مستقبل میں بہتری کی اُمید نہیں ہوتی، بعض اوقات یہ نوجوان شدت پسند گروہوں میں شامل ہوکر اپنا غصہ نکالتے ہیں۔ آج کے حالات دیکھ لیں جرائم میں نوجوانوں کی اکثریت ملوث ہے۔
بیشتر نوجوان عمومی طور پر مسائل پر جذباتی ہو جاتے ہیں لیکن ان کے اسباب پر غور کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔ بہتری اسی وقت آتی ہے جب مایوسی کی دلدل سے نکل کر کچھ کرنے کا عزم کر تےہیں۔ نسلِ نو کو چاہیے کہ اپنے آپ کو موجودہ حالات کے مطابق تیار کریں، خود کو باخبر رکھیں۔
یاد رکھیں،حالات ہمیشہ ایک سے نہیں رہتے۔ ہر دانشور ہر مفکر نے نوجوانانِ اسلام کو آگے بڑھنے کی تلقین کی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ترقی ان ہی کے مرہونِ منت ہے۔ یہ مت سوچیں کہ آپ کچھ کر نہیں سکتے۔ ہمت کریں، محنت کریں اور سب سے بڑھ کر یہ فیصلے کریں مستقبل کا، ہر صورت ارادہ کریں کہ ایک کامیاب اور بہترین زندگی بسر کرنی ہے۔
وہ لوگ جو آپ سے بہتر حالت میں ہیں ان سے جلنے کڑھنے کے بجائے ان کے خیالات جانیے، انہیں اپنانے کی کوشش کریں گے تو آپ کو بھی ان جیسے نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ہر چیز کا حصول ممکن ہے بہ شرطیکہ سنجیدگی سے اس کے بارے میں سوچا جائے۔ اچھا نہیں سوچ سکتے تو برا بھی مت سوچیں۔ منفی سوچ دیمک کی مانند ہے جو آپ کی ذات کو کھوکھلا کردے گی۔ اللہ نے انسان کو ایسے بنایا ہے کہ اس کے لئے کچھ بھی نا ممکن نہیں تھوڑی سی ہمت، ارادہ اور عمل مسلسل، منزل مقصود تک پہنچانے کا ضامن ہوتا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?