عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں و کشمیر کے زیر اہتمام انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ یہاں بوائز ایچ ایس ایس جواہر نگر میں اختتام پذیر ہوا۔ اس میں انڈر 19، انڈر 14 اور انڈر 17 عمر گروپ کے لڑکوں کے لیے مقابلے منعقد کیے گئے۔اس ٹورنامنٹ میں ضلع سرینگر کے تمام 8سپورٹس زونز نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے دوران کبڈی کے نوجوان کھلاڑیوں نے کھیل میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبا کے کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی شاندار مہارت سے سب کو حیران کر دیا۔ ان مقابلوں میں زون نشاط فاتح رہا جبکہ زون امیراکدل نے رنر اپ زون کے طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل بی ایچ ایس ایس جواہر نگر شفیقہ احمد نے تقسیم انعامات کی تقریب میں فاتح اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایچ ایس ایس جواہر نگر کے اسپورٹس ونگ اور وائی ایس ایس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ڈی وائی ایس ایس او سرینگر نے پرنسپل کو یادگاری نشان سے نوازا۔دریں اثنا زون ذالڈگرانٹر اسکول/ زونل سطح کی کرکٹ میں نوجوان لڑکوں کی ایک اچھی تعداد کو شامل کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ ایم پی ایم ایل ایچ ایس ایس سری نگر میں انڈر 17 عمر کے لڑکوں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں پر مشتمل زون کی بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔