عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//آشیانہ پبلک اسکول چندی گڑھ نے پرسن چیتس فاؤنڈیشن کے تعاون سے منگل کو کرگل وجے دیوس منایا جس میں جموں کشمیر کی ایک ٹیم نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے درخت لگانے کیلئے کرگل جنگ کے میدان سے مٹی اٹھالی۔یہ کارروائی جنگی سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک آخری یاد کے طور پر ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹیم نے کرگل جنگ کی فتح کی 25 ویں برسی کو یادگار بنانے کے مقصد سے کلاس پانچویں سے دسویں کے طلباء کیلئے’مضمون لکھنے کا مقابلہ‘ اور ‘پوسٹر سازی کا مقابلہ’ بھی منعقد کیا۔ مقابلے کا تھیم ’انڈین آرمی کا کردار اور کرگل وجے دیوس‘ تھا۔ مقابلے کا مقصد کرگل جنگ کے دوران فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طلباء میں حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔