Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

یوگی حکومت کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا کانوڑ یاترا روٹ پر ’نام کی تختی‘ لگانے کے فیصلے پر روک

Towseef
Last updated: July 22, 2024 10:56 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈسیک

نئی دہلی//سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے نام کی تختی لگانے کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دو ریاستوں نے ایسا کیا، اب مزید دو ریاستیں ایسا فیصلہ کرنے جا رہی ہیں۔ بلدیہ کے بجائے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔ اقلیتوں اور دلتوں کو الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے سب سے پہلے مظفر نگر پولیس کا حکم پڑھا، جس پر جسٹس ہرشی کیش رائے نے پوچھا کہ یہ حکم ہے یا پریس ریلیز؟ وکیل نے کہا کہ میں پریس ریلیز پڑھ رہا ہوں۔ اس میں لکھا ہے کہ ماضی میں کانوڑ یاتریوں کو غلط چیزیں کھلا دی گئیں، اس لیے دکاندار کا نام لکھنا لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ جب آپ سبزی، خالص سبزی، جین فوڈ وغیرہ لکھ سکتے ہیں تو بیچنے والے یا دوکاندار کا نام لکھنا کیوں ضروری ہے؟اس پر جج نے کہا کہ اس میں تو رضاکارانہ لکھا ہے۔ اس پر دوسری درخواست گزار مہوا موئترا کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یہ رضاکارانہ نہیں ہے بلکہ لازمی ہے۔ ایڈوکیٹ سی یو سنگھ نے کہا کہ پولیس کو ایسا کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے۔ دیکھئے ہری دوار پولس کا حکم، جس میں کہا گیا ہے کہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ ہزاروں کلومیٹر کا راستہ ہے۔ لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر کیا جا رہا ہے۔ ایڈووکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ دکاندار اور عملے کے نام لکھنا ضروری کر دیا گیا ہے۔ یہ شناخت کی بنیاد پر اخراج (بائیکاٹ) ہے۔نام نہ لکھو تو کاروبار بند، نام لکھو تو فروخت ختم۔ جس پر جسٹس بھٹی نے کہا کہ معاملے کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کیا جائے۔ حکم سے پہلے مسافروں کی حفاظت کا بھی خیال رکھا گیا ہوگا۔ایڈووکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ مسلمان، عیسائی، بدھ سبھی ان یاتریوں کے کام آتے رہے ہیں۔آپ خالص سبزی (شودھ شاکاہاری) لکھنے پر اصرار کر سکتے ہیں، دکاندار کے نام پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے معاشی بائیکاٹ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اچھوت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایڈووکیٹ سی یو سنگھ نے کہا کہ دیکھیں، اجین میں بھی انتظامیہ نے دکانداروں کے لیے ایسی ہدایات جاری کی ہیں۔ جسٹس رائے نے کہا کہ کیا کانوڑیٔے اس بات کی توقع کر سکتے ہیں کہ کھانا کسی خاص برادری کی دکان کا ہو اور اناج کسی خاص برادری کا ہی پیدا کردہ ہو؟ اس پر سنگھوی نے کہا کہ یہی ہماری دلیل ہے۔جسٹس بھٹی نے کہا کہ کیرالہ کے ایک شہر میں 2 مشہور ویجیٹیرین ریسٹورنٹ ہیں۔ ایک ہندو کا ہے اور ایک مسلمان کا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر مسلمان کے ریسٹورنٹ میں جانا پسند تھا کیونکہ وہاں صفائی زیادہ نظر آتی تھی۔ اس پر سنگھوی نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی ایکٹ بھی صرف ویجیٹیرین-نان ویجیٹیرین اور کیلوریز لکھنے کی بات کرتا ہے۔ مینوفیکچرنگ کمپنی کے مالک کا نام لکھنے کی ضرورت نہیں۔ سنگھوی نے کہا کہ کانوڑ یاترا 6 اگست کو ختم ہوگی۔ اس لیے ان احکامات کو ایک دن کے لیے بھی جاری رکھنا غلط ہے۔سماعت کے بعد جج نے کہا کہ ہم نے درخواست گزاروں کی جانب سے تمام سینئر وکلاء کو سنا۔ انہوں نے 17 جولائی کی مظفر نگر پولیس کی ہدایات کو چیلنج کیا ہے اور اس کے بعد کی گئی پولیس کارروائی پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ جج نے کہا کہ اس ہدایت سے تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ ہم نے ہندی میں جاری کردہ ہدایات اور اس کا انگریزی ترجمہ دیکھا۔ اس میں لکھا ہے کہ ساون کے مقدس مہینے میں گنگا کا پانی لانے والے کانوڑیٔے کچھ اقسام کے کھانوں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ بہت سے لوگ پیاز اور لہسن بھی نہیں کھاتے۔ جج نے کہا کہ دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام اور اپنے ملازمین کے نام لکھیں۔ درخواست گزار اسے مذہبی بنیادوں پر امتیازی اور اچھوت کو فروغ دینے والا قرار دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ صرف ویجیٹیرین اور نان ویجیٹیرین لکھنا کافی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
بین الاقوامی
اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: زمینی، فضائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہ رُخی سیکورٹی انتظامات
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین

Related

برصغیر

بحریہ کی شاندار کاکردگی | جلتے ہوئے جہاز سے 14اہلکاروں کو بحفاظت نکالا

July 1, 2025
برصغیر

تلنگانہ فارما پلانٹ میں دھماکہ | ہلاکتوں کی تعداد 34تک پہنچی | وزیر اعظم کا اظہار رنج

July 1, 2025
برصغیر

ہماچل میں بارش سے تباہی | پنڈوہ ڈیم لبریز، 1ہلاک، 7لاپتہ

July 1, 2025
برصغیر

مانسون پورے ملک میں سرگرم | معمولات درہم برہم، کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?