عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی میں پیر کو کچا مکان اچانک گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے 5 بجے، سوجندھر بھومگ میں کیول کرشن ولد شنکر داس کا ایک نو تعمیر شدہ کچا مکان گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
مہلوک کی شناخت نریندر سنگھ ولد ہنس راج کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین دیگر زخمی افراد کی شناخت کلدیپ سنگھ ولد ہنس راج، محمد اکرم ولد محمد یوسف اور پورب سنگھ ولد شمبو ناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔