عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر ضلع سری نگر کے علاقے پانتھ چوک کے قریب پیر کو دریائے جہلم سے ایک نامعلوم مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں دریائے جہلم سے ایس ڈی آر ایف نے ایک نامعلوم لاش برآمد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں لاش کو دیگر ضروری کارروائیوں کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔