خشک سالی کا شاخسانہ | گلستان بارہمولہ میں سینکڑوں کنال اراضی پردھان کی فصل تباہ

Towseef
2 Min Read

فیاض بخاری

بارہمولہ // گلستان پائین بارہمولہ میں زرعی اراضی کی آبپاشی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوںکنال اراضی پر پھیلی دھان کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ علاقے میں آب پاشی کیلئے ایک پمپ بھی نصب نہیں ہے جس کے نتیجے میں زمیدار ان ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ اس زمین کو آب پاشی کیلئے گواس نالے سے پانی آتا تھا ،تاہم لگا تار خشک سالی کی وجہ سے وہ بھی سوکھ گیا ہے جس سے سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی دھان کی فصل تباہ ہو گئی اورکئی آبپاشی نہریں سوکھ گئی ہیں۔ ایک مقامی رہائشی نورالحاق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا اگر چہ لوگوں نے یہ معاملہ کئی بار متعلقہ حکام سے اُٹھایا تھا تاہم آج تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی دھان کی فصل تباہ ہو گئی ہے جس سے ان کی سال بھر کی کمائی تباہ ہونے کے دہانے پر ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ کسانوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ کسانوں کو راحت مل سکیں ۔

Share This Article