یو این آئی
لا پاز// بولیویہ کو چلی سے جوڑنے والی بین الاقوامی شاہراہ پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔لا پاز ٹریفک آپریشنل آرگنائزیشن کے ایکسیڈنٹ ڈویژن کے ڈائریکٹر نیلو ٹوریکو نے بتایا کہ چلی سے متصل ملک کی سرحد سے واپس آنے والا کارگو ٹرک چلی کے آریکا علاقے کی طرف جانے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔زخمیوں میں سات خواتین اور سات مرد شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ٹوریکو نے کہا کہ “ٹرک کا ڈرائیور مخالف لین میں داخل ہوا اور بس سے ٹکرا گیا۔”حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔