عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال جموں بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے 2 روزہ دورے پر پہنچے۔
ایس ڈی جی بی ایس ایف ویسٹرن کمانڈ وائی بی کھورانیہ، آئی جی بی ایس ایف جموں ڈی کے بورا، اور دیگر سینئر افسران نے ڈی جی بی ایس ایف کے ساتھ موجودہ سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔
دورے کے دوران، آئی جی بی ایس ایف جموں نے ڈی جی بی ایس ایف کو سرحدی سیکورٹی کے اہم پہلووں اور جموں کی سرحد پر تسلط برقرار رکھنے کے لیے بی ایس ایف کی حکمت عملیوں کے بارے میں بتایا۔
ڈی جی بی ایس ایف، ایس ڈی جی بی ایس ایف (ڈبلیو سی) اور آئی جی، بی ایس ایف جموں کے ہمراہ، فوج، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر مرکزی مسلح پولیس فورسز کے سینئر افسران کے ساتھ ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں شریک ہوئے۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے ملاقات کی۔
ڈی جی بی ایس ایف نے جموں کے سرحدی علاقے میں تعینات بی ایس ایف کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور یونٹ کمانڈنٹ کے ساتھ آپریشنل پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی جی بی ایس ایف نے دورے کے دوران فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔