عظمیٰ ویب ڈیسک
نوشہرہ// راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں لام-ٹھنڈی کسی سڑک پر ایکو گاڑی کو پیش آئے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 5 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی، جس دوران 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 6 دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور شخص دم توڑ گیا۔
بی ایم او نوشہرہ ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ متوفین کی شناخت باگھلہ کے رہائشی 65 سالہ محمد دین ولد فقیر محمد، لام کے رہائشی 32 سالہ ولد ہیمراج (ڈرائیور) اور 40 سالہ محمد اسلم کے طور ہر پوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ بگلہ کے رہائشی 5 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی شناخت 5 سالہ عاطف اسلم ولد محمد اسلم ،36 سالہ زرینہ زوجہ اکرم، 5 سالہ آسیہ صدیقہ دختر محمد اسلم، 5 سالہ رضا ولد محمد اسلم اور 40 سالہ شاہدہ زوجہ محمد اسلم کے طور پر ہوئی ہے۔ ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔