Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مہنگائی اور بے روزگاری بڑے چیلنجز | امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے:کانگریس

Towseef
Last updated: July 19, 2024 8:42 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 جولائی کو اپنا ساتواں بجٹ پیش کریں گی اور انہوں نے اس سلسلے میں صنعت کاروں، بینکروں اور کسان تنظیموں سے بات کی ہے، لیکن ملک میں سب سے بڑا چیلنج بے روزگاری، اور مہنگائی ہے۔ امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے اور اسے کم کرنے کے ان کے ارادے واضح نہیں ہیں کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بڑا بحران یہ ہے کہ ملک کی ایک فیصد آبادی کے پاس تقریباً نصف دولت ہے، جس کی وجہ سے غریبی اور دولت کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے اور اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ ملک میں نوکریاں نہیں ہیں اور نوکریاں صرف کنٹریکٹ کی بنیاد پر بن گئی ہیں۔ کنٹریکٹ ملازمتوں کی شرح دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ فی الحال حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوئی قدم اٹھاتی نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں معاشی عدم مساوات کی شرح برطانوی راج سے بھی بدتر ہے۔ اس ملک کی ایک فیصد آبادی ملک کی 40 فیصد دولت پر قابض ہے۔ جس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ کیا یہ بجٹ اس خلا کو پر کرنے کے لیے کچھ کرے گا؟ ملک کے 48 فیصد خاندان مالی بحران کا شکار ہیں۔ لوگوں کی آمدنی کم ہو گئی ہے اور وہ بچت کے سہارے گزارہ کر رہے ہیں۔ آج ملک کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ ’’آمدنی اٹھنی اور خرچ ایک روپیہ‘‘۔ترجمان نے کہاکہ ‘‘وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپنا ساتواں بجٹ پیش کریں گی۔ یہ بجٹ بنانے سے پہلے وہ کچھ صنعت کاروں، بینکروں اور کسان تنظیموں سے ملاقاتیں اور بات چیت کر چکی ہیں، لیکن کیا وہ ان خاندانوں سے ملی ہیں جو تین وقت کا کھانا نہیں کھا پاتے؟ کیا وہ ان خواتین سے ملی ہیں جو مہنگائی سے نبرد آزما ہیں؟ کیا وہ ان کسانوں سے ملی ہے جو اپنی فصلوں کی صحیح قیمت حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں؟ کیا وہ ان نوجوانوں سے ملی ہے جو پیپر لیک سے پریشان ہیں؟ کیا وہ حقیقی ہندوستان سے ملی ہیں؟ یہ واضح ہے کہ وہ اس سے نہیں ملی ہیں۔ یہ بجٹ چند سرمایہ داروں کو امیر بنانے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔کسانوں کی حالت کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ‘‘مارچ 2024 میں جھانسی، اتر پردیش کے رہنے والے کسان پشپندرا اپنی چھوٹی زمین پر مٹر اور گیہوں کاشت کرتے تھے۔ ہر کسان کی طرح اسے بھی مسلسل خسارے کا سامنا تھا، آمدنی مسلسل کم ہو رہی تھی اور اخراجات بڑھ رہے تھے۔ جس کی وجہ سے ان پر تقریباً 1 لاکھ 4 ہزار روپے کا قرض چڑھ گیا۔ وہ یہ قرضہ واپس نہ کرسکے اور آخرکار مالی تنگی کے باعث خودکشی کر لی، لیکن وزیر خزانہ یا وزیر اعظم ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، اس لیے ان کے لیے بجٹ نہیں بنایا گیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت
برصغیر
سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان
برصغیر
ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب
برصغیر
یاحسینؓ
ادب نام

Related

برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ

July 5, 2025
برصغیر

نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?