عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور نے کمشنر ایس ایم سی اورسی اِی او، ایس ایس سی ایل ڈاکٹر اویس احمد کے ساتھ ایس ایم سی، ایس ایس سی ایل، یو اِی اِی ڈ،ی اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے سینئر افسران کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائینہ کیا۔جائزہ کا آغاز کرن نگرسے ہوا،جہاں کمشنر ایس ایم سی اور سی ای او ایس ایس سی ایل نے کمشنر سیکرٹری کو زیر زمین نالیوںاور سڑکوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں سمیت مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ معائینے کے دوران شیرین باغ بنڈکے ساتھ واک وے اور فٹ پاتھوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ حبہ کدل میں پرانے حبہ کدل پُل پر روشنی اور عوامی سہولیت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسکون مندر کی مرمت کے کام اور اگواڑے کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس جائزے میں خانقاہِ معلی میں موجودہ زیارت گاہوں کے تحفظ، جامع مسجد کے احاطے کے واک وے کی ترقی اور بہتری پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مزید برآں ، ورثے کی راہداری میں دوبارہ تعمیر ، تحفظ اور اگواڑے کی بہتری کے ساتھ ساتھ سیپیج ٹریٹمنٹ کے لئے متبادل ٹیکنالوجیوں کی عمل آوری پر بھی زور دیا گیا۔
پروجیکٹوں میں اچھن سری نگر میں سیپٹج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کا ڈیزائن، تعمیر اور کام شروع کرنا، اچھن میں لینڈ فل سائٹ پر بفر زون کی تشکیل اور صورہ میں اِنٹگریٹیڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ شامل ہیں۔مزید برآں، جے کے ایچ بی کی جانب سے تیار کردہ صورہ ہاؤسنگ کالونی میں شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبوں اور صورہ جنکشن امپروومنٹ کی تعمیر اور جگہ سازی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مندیپ کور نے ملہ باغ کے کمیونٹی ہال اور عالمگری بازار میں اِمامیہ پارک کا دورہ کیا اور دیودار پودے لگانے اور پارک کو روشن کرنے کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔کمشنر سیکرٹری نے دورے کے اِختتام پر کمشنرعشائی باغ میں نشیبی پمپ سٹیشن کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے سری نگر کے اندر تمام محکمانہ پروجیکٹوں کے کاموں میںسرعت لانے کی ہدایت دی۔یہ اَقدامات سری نگر میں شہری منظر نامے کو بہتر بنانے اوردیرپا ترقی کے طریقوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ مشترکہ کوششوں اور حکمت عملی کی منصوبہ بندی سے اِن منصوبوں کا مقصد رہائشیوں اور سیاحوںکے لئے یکساں معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔