عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کو اسسٹنٹ سیکریٹری کونسل کو معطل کرکے جوائنٹ کمشنر ورکس کے ساتھ منسلک کردیا۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “ان کے طرز عمل کی زیر التوا انکوائری، جناب ہلال احمد شاہ انچارج اسسٹنٹ سیکرٹری کونسل/اسسٹنٹ سیکرٹری پرسنل کو فوری طور پر معطل کر کے جوائنٹ کمشنر ورکس کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے”۔
حکم نامہ کے مطابق، “عبدالرشید ٹھاکر، انچارج سٹورز آفیسر، سرینگر میونسپل کارپوریشن، اگلے احکامات تک انچارج اسسٹنٹ سیکرٹری پرسنل کا اضافی چارج اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سنبھالیں گے”۔