عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر میں جمعرات کی دوپہر کار مرمت کی ایک ورکشاپ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس سے دکان کو نقصان پہنچا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے کل پانچ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا۔
فائر سروسز آفیسر محمد ایوب نے کہا، “ہمیں ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے… 12 بج کر 47 منٹ پر، ہمیں ریاستی کنٹرول روم میں آگ کے بارے میں کال موصول ہوئی”۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا اور کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم آگ سے دکان کو کافی نقصان پہنچا۔
ایوب نے کہا، “آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے”۔