عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی نے جمعرات کو اپنے مرکزی اور سیٹلائٹ کیمپس کے لیے 25 جولائی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔
کشمیر یونیورسٹی میں تعلیمی امور کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ کیمپس میں 25 جولائی سے 3 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔
حکم نامہ کے مطابق،”یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات اور اس کے سیٹلائٹ کیمپسز 25 جولائی 2024 سے 3 اگست 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات منائیں گے”۔
یونیورسٹی عہدیدار نے کہا کہ محکمہ جاتی دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے اور شعبہ جات، کیمپسز اور مراکز کے سربراہان، ڈائریکٹرز، کوآرڈینیٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانات، اگر کوئی ہیں، اور دیگر انتظامی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد ہوں۔