عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ //فوج نے ضلع پونچھ کے ہائرسکینڈری سکول کیری میں نوجوانوں کے لیے ایک ‘کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ مقابلے کے انعقاد کا مقصد کرگل وجے دیوس کی سلور جوبلی منانا، اور نوجوانوں میں کھیلوں اور صحت کو فروغ دینا، اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ اتحاد کے جذبے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ‘فٹ انڈیا مہم کو فروغ دینے
کے لیے بھی کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کو عوام کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی اور دیہاتوں سے شرکت دیکھنے میں آئی۔ فائنل میچ MPCC مینڈھر اور باوا 11ے درمیان کھیلا گیا۔ MPCC مینڈھر نے باوا 11جونیئر کو 122رنز سے ہرا کر فتح حاصل کی۔ اس تقریب نے نوجوانوں اور رہائشیوں میں زبردست دلچسپی اور جوش و خروش پیدا کیا۔